Live Updates

24 دسمبر کو نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ لیکن 25 دسمبر کو کیا ہو گا؟

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا جب کہ 25 دسمبر کو ان کی سالگرہ بھی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 دسمبر 2018 16:40

24 دسمبر کو نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ لیکن 25 دسمبر کو کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر کیے جانے والے نیب ریفرنسز کا فیصلہ آج محفوظ کر لیا گیا جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا تاہم 25 دسمبر کا دن بھی نواز شریف کی زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ 25دسمبر نواز شریف کی پیدائش کا دن ہے۔نواز شریف 25 دسمبر 1949ء کو پیدا ہوئے تھے۔وہ ہر سال اپنی سالگرہ مناتے ہیں تاہم اس بار ان کی سالگرہ یادگار بن سکتی ہے۔

کیونکہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز فیصلے میں نواز شریف کو یا تو سزا ہو گی یا پھر ان کی بچت ہو جائے گی۔اگر نواز شریف کے حق میں فیصلہ آتا ہے تو پھر یہ سالگرہ ان کے لیے یادگار بن جائے گی تاہم دوسری صورت میں ان کو اپنی سالگرہ جیل میں منانی پڑے گی۔پچھلے سال سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنی 68ویں سالگرہ منائی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما وں اورر کارکنوں کی جانب سے بھی مختلف مقامات پر سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی جانب سے محمد نواز شریف کی سالگرہ پر ان کی رہائشگاہ پر پھولوں کے گلدستے اور کیک بھجوائے گئے تھے ۔ مریم نواز نے قائد اعظم محمدعلی جناح اور اپنے والد نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام ٹوئٹ کیا ۔جاتی امرا ء میں سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر نوازشریف کی درازی عمر مشکلات کے حل کے لئے بکرے کا صدقہ بھی دیا گیا تھا ۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف مقام پر نوا زشریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں نواز شریف کی درازی عمر اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں تاہم اس بار بھی نواز شریف اسی انداز سے سالگرہ منا سکیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ کچھ عرصے بعد ہو گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات