پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا تسلسل جاری فی تولہ سونامزید150روپے مہنگا

بدھ 19 دسمبر 2018 20:25

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا تسلسل جاری فی تولہ سونامزید150روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا تسلسل جاری بدھ کو فی تولہ سونامزید150روپے مہنگاہوگیا، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میںمزید150روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں128روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی 67800روپے سے بڑھ کر67950روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58128روپے سے بڑھ کر58256روپے کی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

بدھ کوچاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1250ڈالر سے گھٹ کر1248ڈالرہوگئی۔