فیصل آباد پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

بدھ 19 دسمبر 2018 22:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) فیصل آباد پولیس نے نمایاں کارروائیوں کے دوران تین منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ منشیات فروش ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقتھانہ غلام محمد آباد پولیس نے چھاپہ مارکرملزم فیصل کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.450کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1966/18بجرم9C/CNSAتھانہ غلام محمد آباد میں درج کرلیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے ملزم فداحسین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.130کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1436/18بجرم9C/CNSAتھانہ بٹالہ کالونی میں درج کر لیا۔تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.540کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1968/18بجرم9C/CNSAتھانہ غلام محمد آبادمیں درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :