گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں ’’ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے‘‘ کے عنوان سے آگاہی تقریب

جمعرات 20 دسمبر 2018 17:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2018ء) گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کے سینئر میڈ یکل سپیشلسٹ ڈاکٹر تنویر اکرم بھٹی نے کہا ہے کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے ، یہ ایک مریض سے دوسرے تک پھیل سکتا ہے تاہم اس لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی بی ہسپتال میں ’’ٹی بی ایک قابل علاج مرض ہے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگرکھانسی دو ہفتے سے زائد جاری رہے تو ٹی بی ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ اگر بلغم میں خون آئے تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کر نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی سے آگاہی کے لئے ہر سطح پر وسیع مہم چلانے کی ضرورت ہے جبکہ اس سلسلے میں سرکاری سطح پر ٹی بی کے نہ صرف مفت علاج معالجہ کی سہولت موجود ہے بلکہ اس مرض کے تمام ٹیسٹ بھی فری کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :