پشاور میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بھائی جاں بحق ،ْ والد اور والدہ زخمی

جمعرات 27 دسمبر 2018 13:50

پشاور میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بھائی جاں بحق ،ْ والد اور والدہ زخمی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور والدہ اور والد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعا ت کے مطابق پشاور کے علاقے دین بہار کالونی میں واقع مکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں مکان کے رہائشی 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ،ْمکان کے گرتے ہی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی شروع کر دی تاہم بعد میں ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچے۔امدادی کارروائی کے بعد ملبے تلے دبی تینوں بھائیوں کی لاشوں اور ان کے زخمی والد اور والدہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی

متعلقہ عنوان :