Live Updates

کھیل حکومت کے ہاتھوں سے نکلنے والا ہے

سابق وزیر داخلہ و لیگی رہنما احسن اقبال نے بڑا دعویٰ کر ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 27 دسمبر 2018 23:03

کھیل حکومت کے ہاتھوں سے نکلنے والا ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2018ء) :لیگی رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ کھیل جلد ہی حکومت کے ہاتھوں سے نکل جائے گا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو وقت دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔

گزشتہ روز نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ،بیٹی مریم نواز ، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنمائوںنے ان سے ملاقاتیں کیں۔اہل خانہ ان کے لئے دوپہر کا کھانا اور ضروری سامان بھی ساتھ لائے جو ان کے حوالے کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق والدہ نے نواز شریف کو اپنے گلے سے لگایا اور وہ آبدیدہ ہو گئیں اور انہیں دعائیں دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

باقی اہل خانہ بھی نواز شریف سے گلے ملے اور اس موقع پر جذباتی مناظر تھے ۔

ملاقات کیلئے مقررہ وقت کے بعد اہل خانہ واپس روانہ ہو گئے ۔ علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی رہنما احسن اقبال ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین ، رانا محمد اقبال ، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر نے بھی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی اوران سے یکجہتی کا اظہا رکیا ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر احتساب عدالت کے فیصلے، مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کو خبر دار کیا۔انکا کہنا تھا کہ کھیل کسی بھی وقت حکومت کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے لیکن ہم حکومت کو مناسب وقت دینا چاہتے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جس لیڈر نے پاکستان کو باوقار بنایا وہ جیل میں بند ہے اورجس نے ملک کا مذاق بنایا آج وہ وزیراعظم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈوزیراعظم ہیں، مصنوعی وزیراعظم زیادہ دیر نہیں چلے گا۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ300ارب جو عمران خان حکومت نے باہرسے لے کر آنے تھے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات