موجودہ حکومت تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات لاکر قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘مشیر تعلیم کے پی کے
شمالی وزیرستان سمیت تمام قبائلی اضلاع میں اساتذہ کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پوراکرکے تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ‘ضیاء اللہ بنگش
اتوار 30 دسمبر 2018 13:20
(جاری ہے)
اس موقع پراٴْن کے ہمراہ قبائلی اضلاع کے ڈائریکٹرایجوکیشن ہاشم خان آفریدی اور دیگر متعلقہ مقامی حکام بھی موجودتھے۔
مشیر تعلیم نے اپنے دورہ شمالی وزیرستان کے دوران گورنمنٹ ہائی سکول دوسلی کی اپ گریڈیشن ‘ شمالی وزیرستان میں سٹیٹ آف دی آرٹ گرلز سکول کو نئے تعلیمی سال پر فعال کرنے اورشمالی وزیرستان کے تما سرکاری ہائی سکولوں میں انفارمیشن لیبارٹریز بنانے کے اعلانات بھی کئے اور کہا عنقریب شمالی وزیرستان کے لوگ تعلیمی شعبے میں بڑی تبدیلی دیکھیں گے۔ضیاء اللہ بنگش نے تمام تعلیمی دفاتر متعلقہ قبائلی اضلاع کے ہیڈکوارٹرزمیں شفٹ کرنے کا اعلان بھی کیا اور مستقل طورپر غیرحاضر اساتذہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔مشیر تعلیم نے مقامی مشران اور لوگوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی وزیرستان میں تعلیم کی بہتری اور قبائلی اضلاع کی ترقی میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں اور مقامی کمیونٹی بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر ہر بچے کو سکول میں داخلہ دلائیں۔قبل ازیں میران شاہ پہنچنے پر اٴْنہیں کانفرنس ہال میں ضلع میں جاری تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان ناصر خان اور دیگر مقامی افسربھی موجود تھے۔ بریفنگ کے بعد مشیر تعلیم نے قبائلی ملکان‘ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی مشیر تعلیم برائے تعلیم ضیا ء اللہ بنگش نے گولڈن ایرو سکولز(بوائز/گرلز) اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میران شاہ کا دورہ بھی کیا۔بعدازاں صوبائی مشیر تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول دوسلی بھی گئے جہاں پراٴْنہوں نے مقامی عمائدین اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے ایک ہفتہ قبل جنوبی وزیرستان کا پہلا سرکاری دورہ کیاتھا-مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.