عدالتی ہفتہ ،ْمیمو گیٹ ،ْ حسین حقانی کی وطن واپسی ،ْ اصغر خان کیس ،ْ ایڈن ہائوسنگ سکیم سکینڈل سمیت مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی

اتوار 30 دسمبر 2018 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں (آج)پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان میمو گیٹ سکینڈل ،ْ حسین حقانی کی وطن واپسی ،ْ اصغر خان کیس ،ْ ایڈن ہائوسنگ سکیم سکینڈل از خود نوٹس سمیت مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دور ان میمو گیٹ سکینڈل اور حسین حقانی کی وطن واپسی کیس ‘ 2005 کے زلزلہ کے متاثرین کی امداد کیس ‘ اصغر خان کیس‘ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کیس کی سماعت ہوگی جبکہ جعلی بینک اکائونٹس کی تحقیقات سے متعلق از خود نوٹس کیس‘ اقلیتوںکو حقوق کی فراہمی سے متعلق درخواستوں کی سماعت‘ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کو امدادی رقوم سے متعلق کیس‘ ایڈن گارڈن ہائوسنگ سکیم سکینڈل از خود نوٹس کیس سے متعلق مقدمات کی سماعت منگل کو ہوگی۔