پاکستان نیوی میں بطور سیلررجسٹریشن 13 جنوری تک جاری رہے گی، کمانڈر پاکستان نیوی بھرتی مرکز ظفر اقبال

منگل 1 جنوری 2019 18:51

پاکستان نیوی میں بطور سیلررجسٹریشن 13 جنوری تک جاری رہے گی، کمانڈر پاکستان ..
نواب شاہ ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) کمانڈر پاکستان نیوی بھرتی مرکز شہید بینظیر آباد ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی میں بطور سیلر رجسٹریشن 13 جنوری تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برانچ ٹیکنیکل کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس، قد 5 فٹ 4 انچ، عمر 16 سے 21 سال، برانچ فیمیل میڈیکل ٹیکنیشن کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس بمعہ بیالوجی، قد 5 فٹ، عمر 16 سے 21 سال، برانچ میرین کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک (سائنس)، قد 5 فٹ 6 انچ، عمر 17 سے 22 سال اوربرانچ نائب خطیب کے لئے تعلیمی قابلیت میٹرک بمعہ درس نظامی میں فارغ یا فاضل کی سند، قد 5 فٹ 4 انچ، عمر 36 سال ہو ان تمام خواہشمند حضرات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے لئے پاک نیوی کے قریبی دفتر تشریف لائیں یا آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاک نیوی کی ویب سائٹwww.joinpaknavy.gov.pk وزٹ کریں یا مزید معلومات کے لئے اس فون نمبر 02449370123 پر رابطہ کریں۔

سندھ کے ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں کے لئے مارکس میں 15 فیصد اور عمر میں ایک سال کی خصوصی رعایت دی جائے گی۔