فیسکونے صارفین کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ریگولیٹری قوانین سے آگاہی حاصل کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 2 جنوری 2019 14:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صارفین کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری قوانین سے آگاہی حاصل کرنا اور اس کے ہر مرحلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ا نہوںنے کہا کہ صارفین کی ریگولیٹری قوانین سے آگاہی کے نتیجہ میں بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اپنی کارکردگی بڑھا نے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بجلی کے ٹیرف کی ہیئت ،اس کے اجزاء ، اس میں تقسیم کار کمپنیوں کے حصے ، بجلی کی پیداواری لاگت اور اس میں عائد ٹیکسز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ریگولیٹری قوانین سے آگاہی نہ ہونے کے باعث ان کے حقوق متاثر ہوتے ہیں لہٰذا صارفین کو آگے بڑھنا ہو گا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران اور ملازمین کو پاور سیکٹر کا بہتر امیج اور اپنا تشخص بحال کرنے اور صارفین کا اعتماد جیتنے کے لئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی کارکردگی بڑھنے سے کمپنی کی انتظامی اور مالی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :