فاروق ستار اور فیصل رضا عابدی نے ہاتھ ملانے کا فیصلہ کرلیا

فیصل رضا عابدی،ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کو جوائن کرنے جا رہے ہیں،عامر لیاقت کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 جنوری 2019 20:45

فاروق ستار اور فیصل رضا عابدی نے ہاتھ ملانے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 جنوری 2018ء) :مشکلات میں گھرے فاروق ستار کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ توہین عدالت کیس میں معافی پانے والے فیصل رضا عابدی نے ای کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کو جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں سب سے بڑی اور اہم ترین جماعت سمجھے جانے والی ایم کیو ایم اب زوال پذیر ہے۔گزشتہ سال سینیٹ کے ایک ٹکٹ کے لیے شروع ہونے والی لڑائی نے اس جماعت کو کئی ٹکڑوں میں بانٹ دیا۔

ایک حصہ عامر خان کی قیادت میں چلا گیا اور ایک حصہ فاروق ستار نے سنبھال لیا لیکن یہ ٹوٹی پھوٹی پارٹی سنبھل نہ سکی۔رہی سہی کسر 2018 کے انتخابات نے پوری کر دی اور کراچی کی ٹھیکیدار سمجھے جانے والی یہ جامعت چند سیٹوں تک محدود و کر رہ گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران آپسی اختلافات نے پارٹی کو مزید کمزور کر دیا۔انہی اختلافات کو بنیاد بنا کر فاروق ستار نے علم بغاوت بلند کیا تو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے انکی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

تاہم فاروق ستار بدستور خود کو پارٹی کا حصہ سمجھ کر پارٹی کا نام نشان اور پرچم استعمال کرتے رہے۔2 روز قبل متحدہ قومی موومنٹ نے فاروق ستار کو پارٹی کا نام، انتخابی نشان اور پرچم استعال کرنے سے روک دیا ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ فاروق ستار نے 13ستمبر 2018 کو رابطہ کمیٹی سے استعفا دیا۔تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پرفاروق ستارکی رکنیت ختم کی گئی تھی۔

فاروق ستارپارٹی پرچم ، نام اور نشان کا استعمال بند کردیں۔ تاہم فاروق ستار کےلیے اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی سیاست کے بڑی اور طاقتور آواز فیصل رضا عابدی نے ایم کیو ای فاروق ستار گروپ کو جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے فیصل رضا عابدی جلد ہی پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔