طلباء اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

جمعرات 10 جنوری 2019 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) فرینڈز بیکن (بوائز) سکول‘ لاہور کینٹ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ شہاب الدین گرلز ہائی سکول‘ وحدت روڈ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ بشیر میموریل گرلز ہائی سکول‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور‘ جامعہ رضویہ ٹرسٹ‘ ماڈل ٹائون‘ لاہور‘ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ کوٹ نور شاہ‘ فیروز والا‘ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول‘ کوٹ نور شاہ‘ فیروز والا کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 445 تھی۔