سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کا ایشیائی ریکارڈ برابر کردیا
سرفراز نے چوتھی مرتبہ اننگز میں وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے
ذیشان مہتاب جمعہ 11 جنوری 2019 21:22
(جاری ہے)
یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 2وکٹوں کے نقصان پر 17رنز سکور کرلیے ہیں ،اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں جنوبی افریقی ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی تھی ۔
جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرام کے ہمراہ انہوں نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان ایلگر 4رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے ،مارکرم او ر ہاشم آملا نے دوسری وکٹ کےلئے 126رنز جوڑے ،اس دوران مارکرم نے اپنی5ویں ٹیسٹ نصف سنچری بھی مکمل کی،وہ 90رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے ، ہاشم آملا بھی اپنے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور41رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے ،ڈی برائن اور زبیر حمزہ نے چوتھی وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد ڈی برائن 49رنز بنا کر عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے،میزبان ٹیم کی آخری 7وکٹیں محض33رنز پر گریں اور پوری ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔پاکستان کےلئے فہیم اشرف نے3جبکہ محمد عباس،حسن علی اور محمد عامر نے2،2اور شاداب خان نے ایک وکٹ لی ۔پاکستان کے لیے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شان مسعود2رنز بنا کر فلینڈر کی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ، اگلی ہی گیند پر اظہر علی بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور17رنز تک پہنچا دیا ،پروٹیز کے لیے فلینڈر نے2وکٹیں لیں۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، فخرزمان، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔قومی ٹیم امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے۔فاف ڈوپلیسی پر ایک میچ کی پابندی کے باعث ڈین ایلگر جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ٹیم میں انکی جگہ زبیر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم ایڈن مرکرام، ہاشم آملہ، تھینس ڈی بریون، ٹمبا باووما، زبیر حمزہ، کوئنٹن ڈی کوک، ورنن فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین اور ڈین اولیوئیر پر مشتمل ہے۔پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 ءمیں چوتھا دن بارش کی نذر ہونے سے پاکستان نے یہاں ایک ٹیسٹ ڈرا کیا تھا۔ پاکستانی بیٹنگ جنوبی افریقہ کے پیس اٹیک کےخلاف مشکلا ت سے دوچار رہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.