مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن متحد ہوگئے

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کروانے کیلئے پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن ایک موقف پر متفق ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 21:47

مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن متحد ہوگئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2019ء) مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن متحد ہوگئے،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کروانے کیلئے پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن ایک موقف پر متفق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے میں تحریک انصاف کی حکومت اور اپوزیشن ایک پیچ پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

 اس حوالے سے حکومتی اور بعض اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار حلف نہ اٹھا کر عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں۔ منتخب ارکان کا حلف نہ اٹھانا بھاری پڑ سکتا ہے۔ حلف نہ اٹھانے والے چوہدری نثار علی خان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت اور اپوزیشن ایک موقف پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں اپوزیشن ارکان نے حکومت کے ترمیمی نوٹس کی حمایت کر دی ہے۔ اس حوالے سے لیگی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رکن 5 اجلاسوں میں حلف نہیں اٹھاتا تو اس کی رکنیت منسوخ کی جائے۔ اراکین اسمبلی کی رائے میں حلف نہ اٹھانا عوام کی تضحیک اور مقدس ایوان کی توہین بھی ہے۔