منچلے دولہے کا انوکھا انداز، اپنی گاڑی کو پھولوں کی بجائے پھلوں سے سجا کر نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا

مختلف گانوں پر دل کھول کر ڈانس بھی کیا

جمعہ 11 جنوری 2019 23:20

منچلے دولہے کا انوکھا انداز، اپنی گاڑی کو پھولوں کی بجائے پھلوں سے ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2019ء) منچلے دولہے نے اپنی گاڑی کو پھولوں کی بجائے پھلوں سے سجا کر ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کردیا۔ دولہے نے مختلف گانوں پر دل کھول کر ڈانس بھی کیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں گزشتہ روز ہونے والی شادی اس وقت عوام کیلئے توجہ کا مرکز بن گئی جب ایک منچلا دولہا اپنی قیمتی گاڑی کو مالٹوں اور دیگر موسمی پھلوں سے سچا کر دلہن کو لینے پہنچ گیا۔ منچلے دولہے نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ چہرے پر لگے ہوئے سہرے کے ساتھ مختلف گانوں پر زبردست ڈانس بھی کیا جس سے باراتی اور اہل علاقہ محظوظ ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :