Live Updates

کام کا بوجھ یا کچھ اور؟ وزیراعظم ورزش کرنا بھول گئے

"وزیراعظم بننے کے بعد تو ورزش ہی ختم ہو گئی ہے "۔ وزیراعظم عمران خان کی کھانا کھانے کے دوران دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 جنوری 2019 12:52

کام کا بوجھ یا کچھ اور؟ وزیراعظم ورزش کرنا بھول گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2019ء) :چاہے کچھ بھی ہوپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کبھی بھی ورزش کرنا نہیں بھولتے۔عمران خان کی ورزش کے حوالے سے اکثر خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس فیصلہ آنے سے قبل بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں واک اور ورزش کرنے میں مصروف رہے۔یہاں تک کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان وزرش کرنا نہیں بھولے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد بھی عمران خان کا روزانہ ورزش کرنے کا معمول برقرار ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صبح سویرے ورزش کرتے ہیں اور یہ ان کا روزانہ کا معمول ہے۔وزیر اعظم بننے کے بعد بھی اس معمول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور عمران خان کی جاگنگ کے بعد کی تصاویر سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

تصاویر میں دیکھا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان ٹریک سوٹ میں ہیں اور ان کا اسٹاف بھی ساتھ ساتھ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد عمران خان کو کئی چلینجز کا سامنا کرنا پڑا۔حکومت بنے چار ماہ گزر گئے ہیں اور اب تک وزیراعظم نے صرف ایک چھٹی لی ہے جب کہ خبروں میں بتایا جاتا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔تاہم اب لگتا ہے کہ عمران خان مصروفیات کے باعث ورزش کرنا بھول گئے ہیں۔

اسی حوالے سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں عمران خان کے آگے میز پر طرح طرح کے کھانے رکھے ہوئے ہیں اور عمران خان کہتے ہیں کہ اب تو ورزش ہی ختم ہو گئی ہے نہ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کھانے میں مگن ہیں۔ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے اور صارفین نے اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے ہیں۔بعض صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنی ورزش کی روٹین برقرار رکھنی چاہئیے۔جب کہ بعض صارفین نے کہا کہ عمران خان تو کہتے ہیں کہ مجھے جو کھانے کو مل جائے کھا لیتا ہوں پر یہاں تو عمران خان کے سامنے کھانوں کا پورا میز سجا ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات