نواز شریف کا آصف زرداری سے ملاقات سے انکار

اب ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں جو برا وقت تھا وہ گزار لیا۔ برے وقت میں ہمارا کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ ہم نے مقدمات بگھتے ہیں اب جیل بھی کاٹ لیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 جنوری 2019 13:10

نواز شریف کا آصف زرداری سے ملاقات سے انکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مشرکہ دوست نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی تھی۔نواز شریف سے ملاقت میں پیپلز پارٹی رہنما احمد محمود نے آصف زرداری کا پیغام نواز شریف تک پہنچایا اور کہا کہ آصف زرداری آپ سے جیل میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے دوست دونوں رہنماؤں کو قریب لانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں جو برا وقت تھا وہ گزار لیا۔برے وقت میں ہمارا کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ہم نے مقدمات بگھتے ہیں اب جیل بھی کاٹ لیں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات سپیکرز ہاوس میں ہوئی ،ْملاقات میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔ سپیکر اسد قیصرنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کے درمیان ملاقات ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ نواز شریف ابھی جیل میں ہیں، نواز شریف جب باہر آئیں گے تو ملاقات ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک دو ماہ میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ہی نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوگی۔