Live Updates

بلاول بھٹو دو چار لوگ لیکر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں ہم جگہ بھی دینگے‘ فیصل جاوید

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:17

بلاول بھٹو دو چار لوگ لیکر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو شوق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دو چار لوگ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں ہم انہیں جگہ بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی تقریر پر رد دعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کر نہیں سکی ۔بلاول بھٹو کا کہا ہوا سمجھ نہیں آتا جبکہ بلاول خود کچھ نہیں کر رہے، بس وہ عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔بتائیں اتنے عرصے میں انہوںنے عوام کے لیے کیا کیا لیکن وہ اس کا جواب نہیں دیتے، سندھ کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے سندھ میں کام کریں، بار بار تقریریں دہرانا لا حاصل ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات