اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا ‘‘ مرغزار چڑیاگھر ‘‘ کا دورہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گذشتہ روز اسلام آباد کے ‘‘ مرغزار چڑیاگھر ‘‘ کا دورہ کیا اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمینٹ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر انیس الرحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین عوام کے فلاں و بہبودکیلئے ہے اور اس پر عوام کے سیاح اور تفریح کے لیے ہر ممکن ترقیاتی کام کرینگے - اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمینٹ بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر انیس الرحمان نے تمام اینٹی انکروچمینٹ اوپریشن میں بورڈ کے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بتائے اور مزید بتایا کی مار گلہ پہاڑیوں کی نگرانی اور وقتی اوپریشن کیلے گارڈز کو جدید کیمرے اور جی پی ایس ڈیوائس دئیے ہے تاکہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی فوٹیج اور جایوقوعہ کی لوکیشن جی پی ایس ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول روم میں ارساں کیا جاہے اور اس کے ساتھ ساتھ سیٹلائٹ کے زریعے انتہائی چوکس مونیٹرنگ ہوتی ہے جو ہر گھنٹے کی پیشرفت سے کنٹرول روم کو معلومات فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انیس الرحمان نے کہا کہ مار گلہ ٹریک تین اور ٹریک پانچ پر خفیہ سینسر کیمرے نصب کیے ہے جس سے عوام کا آمدورفت اور سرگرمیوں کی مونیٹرنگ ہوتی ہے اور حالیہ دنوں میں مختلف نایاب نسل کے حیوانات بھی نظر آئے ہے جو خوش آئند بات ہے۔

متعلقہ عنوان :