بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا توہین عدالت ،سپریم کورٹ از خود نوٹس لے،سید ناصر حسین شاہ

اتوار 13 جنوری 2019 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات، ورکس اینڈ سروسز ، جنگلات و جنگلی حیات اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا نہ صرف سپریم کورٹ کی حکم عدولی ہے بلکہ توہین عدالت بھی ہے ۔ لہٰذا سپریم کورٹ وفاقی کابینہ کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح نفی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ان کی کارکردگی دیکھی جائے گی اور آج کا اجلاس بھی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے حوالے سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خرم شیر زمان سستی شہرت کے لئے اونٹ پٹھانگ حرکتیں کرتے رہتے ہے ۔

کوئی بھی تحریک پیش کرنے سے پہلے رولز کو فالو کرنا چاہئے، معاملات اسپیکر کے آگے رکھے جائیں ۔ بہت سارے بونے اپنی سیاسی قد بڑہانے کے لئے زرداری صاحب کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے جعلی اکاؤنٹس منسوخ کرکے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے لئے ایک قانون جبکہ علیمہ خان کے لئے دوسرا قانون ہے۔#