اوپن یونیورسٹی نے میٹر ک پروگرام کے’’اسائنمنٹس مارکس‘‘ ویب سائٹ پر فراہم کردئیے

پیر 14 جنوری 2019 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک پروگرام میں داخل طلبہ و طالبات کے اسائنمنٹس مارکس ویب سائٹ پر فراہم کردئیے۔

(جاری ہے)

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ سے اپنے اسائنمنٹس کے نمبرز چیک کریں اور اگر کوئی غلطی ہو تو فائنل امتحان کے نتائج ڈکلیئر ہونے سے قبل اُس کی نشاندہی کریںتاکہ درستگی بروقت ممکن ہوسکے۔کنٹرول امتحانات کے مطابق فائنل امتحان کے نتائج تیار کئے جارہے ہیں امید ہے کہ میٹرک پروگرام کے فائنل امتحان کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :