وزارت ریلوے نے پولیس ملازمین کے سکیل اپ گریٹ ،

تنخواہیں بڑھانے کیلئے سمری منظوری کیلئے وزایرعظم سیکرٹریٹ کو بھجوادی فنانس ڈویژن کا ملازمین کو پہلے مرحلہ میں 2008ء میںدیئے جانیوالا پے سکیل سو فیصد دینے اور ٹی اے تنخواہ میں ہی فکس کرنے کا فیصلہ

پیر 14 جنوری 2019 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) وزارت ریلوے نے پولیس ملازمین کے سکیل اپ گریٹ اور تنخواہیں اسلام آباد پولیس کے مطابق کرنے کیلئے سمری منظوری کیلئے وزایرعظم سیکرٹریٹ کو بھجوادی۔ذرائع کے مطابق فنانس ڈویژن نے ریلوے پولیس ملازمین کو پہلے مرحلہ میں 2008ء میںدیئے جانے والا پے سکیل سو فیصد دینے اور ٹی اے تنخواہ میں ہی فکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے پولیس ملازمین کو2008ء میں پے سکیل صرف پچاس فیصد دیا جائیگا۔ فنانس ڈویژن نے د وسرے مرحلہ میں آئندہ سال ملازمین کے سکیل اپ گریٹ کرنے کا کہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس ملازمین کی تنخواہیں اور سکیل دیگر پولیس فورس جن میں موٹروے پولیس، پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس ملازمین کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے نے ملک بھر کے تمام پولیس ملازمین کی نہ صرف تنخواہیں دیگر پولیس فورس کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ انکے سکیل بھی اپ گریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے فنڈز کی کمی کا رونا روتے ہوئے ریلوے پولیس ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور سکیل اپ گریٹ دو مرحلوں میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فنانس ڈویژن نے فنڈز کی کمی کے باعث ریلوے پولیس ملازمین کے دوسرے مرحلہ میں آئندہ سال سکیل اپ گریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔