مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات ،انکی خواتین کیخلاف الزام تراشی نہیں کی‘فیاض الحسن چوہان

ملک احمد خان اپنی قیادت کی چور بازاری، کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومتی وزرا پر دشنام طرازی کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں‘بیان

پیر 14 جنوری 2019 17:53

مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات ،انکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات اور ان کی خواتین کے خلاف الزام تراشی نہیں کی۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ملک احمد خان اپنی قیادت کی چور بازاری، کرپشن، منی لانڈرنگ اور عوام دشمن پالیسیوں سے قوم اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے مجھ پر اور حکومتی وزرا کے اوپر دشنام طرازی کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، دانیال عزیز اور مشاہد اللہ جیسے افراد کی گھٹیا اور غلیظ زبان استعمال کرنے والی پارٹی کے ترجمان کو پی ٹی آئی کی حکومت اور وزرا پر تنقید زیب نہیں دیتی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات اور ان کی خواتین کے خلاف الزام تراشی نہیں کی۔ میں ملک احمد خان سے گزارش کرتا ہوں کہ جس شستہ زبان میں ہمیں وعظ و نصیحت کر رہے ہیں اسی شستہ زبان کے ساتھ اپنی لیڈرشپ سے بھی التجا کریں کہ وہ ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔