Live Updates

لاہور ہائی کورٹ :شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پیر 14 جنوری 2019 20:57

لاہور ہائی کورٹ :شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے خلاف درخواست جاوید اقبال قاضی کی طرف سے دائر کی گئی ہے، جس میں وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ احتساب کا عمل شفافیت کی بنیاد پر انجام دیا جاسکتا ہے، کرپشن کے الزامات میں گرفتار ملزم کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین نہیں بنایا جاسکتا، شہباز شریف نیب اور دیگر احتساب کرنے والے اداروں کی بے توقیری کرتے ہیں، شہباز شریف بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نیب ،ایف آئی اے ودیگر اداروں کو طلب کرکے دباؤ میں لاسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات