Live Updates

قومی اسمبلی نے سینما گھروں میں تمباکو نوشی کی ممانعت مغربی پاکستان تنسیخی بل 2018ء کثرت رائے سے منظور کرلیا

اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باعث حزب اختلاف کی ترامیم مسترد کردی گئیں ،ْ وزیر پارلیمانی علی محمد خان کا اپوزیشن کے واک آئوٹ پر اظہار تشکر آج اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں حکومت میں کاروبار نہیں ہوسکتا یہی بات تو آپ عمران خان سمجھاتے رہے ،ْعلی محمد خان کسی نے گالی نہیں دی، کسی کی بے عزتی نہیں کرنے دیں گے ،ْوفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا اظہار خیال

پیر 14 جنوری 2019 23:05

قومی اسمبلی نے سینما گھروں میں تمباکو نوشی کی ممانعت مغربی پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) قومی اسمبلی نے سینما گھروں میں تمباکو نوشی کی ممانعت مغربی پاکستان تنسیخی بل 2018ء کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باعث حزب اختلاف کی ترامیم مسترد کردی گئی ۔ اجلاس کے دور ان وزیر انسانی حقوق نے قومی کمیشن برائے مقام خواتین کی سالانہ رپورٹ 2017ء پیش کردی ۔

14 اکتوبر 2018ء کو منعقدہ آئی ووٹنگ پائلٹ ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ پیش کردی ۔وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کا اپوزیشن کے واک آؤٹ پر حزب اختلاف سے اظہار تشکر کیا انہوںنے کہاکہ اچھی بات ہے آپ ایوان سے چلے گئے، حکومت کا کام چل پڑا ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح ہی ایوان سے چلے جایا کریں، ملک و قوم کا بھلا ہوتا رہے گا۔ علی محمد خان نے کہاکہ آج اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں حکومت میں کاروبار نہیں ہوسکتا یہی بات تو آپ عمران خان سمجھاتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شکر ہے آج شہباز شریف کو سمجھ آگئی اور اس کا اظہار ایوان میں کرگئے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے اجلاس کے دور ان خیال کرتے ہوئے کہاکہ کسی نے گالی نہیں دی، کسی کی بے عزتی نہیں کرنے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اگر کوئی خود ہی اپنی بے عزتی کروائے تو کیا کہوں ۔انہوںنے کہاکہ یہ ایسے نہیں چلے گا، اپوزیشن کی تقاریر سنتے ہیں تو انہیں بھی سننا چاہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات