آریان ہدایتکار اور پروڈیوسر بنناچاہتاہے، شاہ رخ خان

منگل 15 جنوری 2019 14:08

آریان ہدایتکار اور پروڈیوسر بنناچاہتاہے، شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا آریان ہدایتکار اور پروڈیوسر بنناچاہتاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا آریان ہدایتکاری میں بہت دلچسپی رکھتا ہے اور فلم سازی سے متعلق تعلیم حاصل کرکے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھیں گے اور اس کے لئے وہ یونیورسٹی آف سائوتھرن کیلفورنیا پڑھنے بھیجیں گے جہاں وہ تعلیم کے چار سالہ دورانیہ میں فلم سازی سے متعلق تعلیم حاصل کریں گے۔