الیکشن کمیشن نے انتخابی گوشوارے جمع کروانے میں ناکام رہنے والے امیدواروں کو آخری نوٹس جاری کر دیا

منگل 15 جنوری 2019 14:08

الیکشن کمیشن نے انتخابی گوشوارے جمع کروانے میں ناکام رہنے والے امیدواروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان تمام امیدواروں کو آخری نوٹس جاری کردیا ہے جہنوں نے عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیاتھا لیکن ابھی تک اپنے انتخابی گوشوارے جمع کروانے میں ناکام رہی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ آخری پبلک نوٹس کے مطابق امیدواروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ فورا اپنے انتخابی مہم کے اخراجات (فارم۔سی) پر اور دیر سے جمع کروانے کی وضاحت متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے پاس 20 جنوری 2019ء تک جمع کروادیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔