Live Updates

این آر او مانگنے والے نہیں ہیں، خورشید شاہ

منگل 15 جنوری 2019 14:32

این آر او مانگنے والے نہیں ہیں، خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اہم منصب پر فائز ہیں‘ انہیں کوئی بھی بات کرنے سے قبل اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ ہم این آر او مانگنے والے نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ میں آئیں گے اور اپنی بات کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپوزیشن رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے منصب پر فائز ہیں ہم انہیں ماننے کے لئے بھی تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا گزشتہ روز بائیکاٹ حکومت کی طرف سے پیدا کردہ ماحول کی وجہ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پارلیمنٹ میں آکر بات کرتے ہیں مگر وزیراعظم کو بھی پارلیمنٹ میں آنا چاہیے،آپ کو اپنی بات نہیں کرنی چاہیے کہ ہم این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم این آر او مانگنے والے نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے تو ہر ہفتہ پارلیمنٹ آکر سوالات کے جواب دینے تھے ۔ ہم پارلیمنٹ میں آئیں گے بھی اور بات بھی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات