چمن ،پاک-افغان سرحدی علاقے میں فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹ، بم بنانے کا سامان اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ،رپورٹ

منگل 15 جنوری 2019 14:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحدی علاقے چمن میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چمن میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی اور وہاں سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔بیان کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹ، بم بنانے کا سامان اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار ملزم افغان شہری ہے اور غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہے۔