قومی اسمبلی اجلاس، عدالت عالیہ اسلام آباد ایکٹ 2010ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل پر اپوزیشن مریم اورنگزیب‘ ڈاکٹر نثار چیمہ اور دیگر کی وجہ سے دو ووٹوں سے ہار گئی
منگل 15 جنوری 2019 14:40
(جاری ہے)
عالیہ کامران نے بتایا کہ یہ وہ بل نہیں ہے اس میں ججز کی تعداد 11 تجویز کی گئی ہے جبکہ حکومت کے بل میں ججوں کی تعداد 9 ہے۔
اس بل میں کوٹہ نہیں مانگا جارہا ہے۔ اس بل کو حکومتی بل کے ساتھ شامل کرکے کمیٹی کو بھجوائیں۔ ایوان سے رائے لینے پر بل کثرت رائے سے پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی گئی۔ عالیہ کامران نے کہا کہ اس کو چیلنج کرتی ہیں‘ ووٹنگ کرائی جائے۔ ایوان سے رائے لی گئی گنتی کرانے پر تحریک کے حق میں 94 اور مخالفت میں 96 ووٹ آئے اور تحریک مسترد کردی گئی۔ اس دوران اپوزیشن ارکان اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ بعض ارکان سپیکر کی نشست کے سامنے آکے کھڑے ہو کر نو نو اور دھاندلی کے نعرے لگاتے رہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے لوگ ایوان میں نہیں تھے تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ اب دوبارہ گنتی نہیں ہو سکتی۔ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ قبل ازیں تحریک پر جب ایوان میں ووٹنگ کرائی گئی تو اس دوران اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اراکین اس کے حق میں اپنی نشستوں پر کھڑے رہے تاہم مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب دو دیگر خواتین اور ڈاکٹر نثار چیمہ کے ہمراہ اپنی نشستوں پر بیٹھی رہیں‘ اپوزیشن اراکین کی جانب سے انہیں بار بار کہا بھی گیا کہ وہ اپنی نشستوں پر کھڑے ہوں تاہم وہ اپنی نشستوں پر کھڑی نہیں ہوئیں۔ گنتی کرنے پر اپوزیشن دو ووٹوں سے شکست کھا گئی۔ خورشید شاہ اور دیگر نے اس پر دوبارہ بات کرنا چاہی تو ڈپٹی سپیکر نے اجازت نہ دی جس پر تمام اپوزیشن اراکین نے احتجاج شروع کردیا۔ بعد ازاں ڈپٹی سپیکر کو اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.