غریدہ بہن میری تو صرف زبان پھسلی ہے

مجھے پیپرا کا مطلب بھی پتہ ہے اور نہ ہی میں عدالت میں رویا۔ غلطی کی نشاندہی کرنے پر فیصل واوڈا نےغریدہ فاروقی کو ہی شرمندہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 جنوری 2019 16:14

غریدہ بہن میری تو صرف زبان پھسلی ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جنوری 2018ء) گذشتہ روز وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران پیپرا کو پیمرا بول دیا جس پر خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وزیر کو پیپرا اور پیمرا میں فرق کا بھی نہیں پتہ۔غریدہ فاروقی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر لیڈر کو پیمرا اور پیپرا میں فرق نہیں معلوم ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے؟۔

جس پر فیصل واوڈا بھی خاموش نہ رہے اور غریدہ فاروقی کو  کچھ روز قبل سپریم کورٹ میں عدالت کے ریمارکس یاد کرواتے ہوئے کہا کہ پیاری بہن میری تو صرف زبان پھسلی ہے لیکن مجھے تو پیپرا کا مطلب بھی پتہ ہے اور میں عدالت میں رویا بھی نہیں اس لیے مزید کوئی تبصرہ نہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کچھ روز قبل روز چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ٹی وی کی اینکر غریدہ فاروقی کی ڈیم مخالف پروگرام کرنے پرسرزنش کی تھی۔

عدالت میں غریدہ فاروقی سے پیپرا کا مطلب پوچھا گیا تاہم وہ اس کا جواب نہ دے سکیں تھیں۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا تھا کہعدالت نے میڈیا پر ڈیم ٹھیکے سے متعلق تنقید پر پیمرا سے جواب طلب کیا تھا ۔ اینکر غریدہ فاروقی سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے غریدہ فاروقی سے پیپراکا مطلب پوچھا۔ عدالت میں غریدہ فاروقی پیپرا کا مطلب نہ بتا سکیں جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کہ آپ کو ریسرچ کون کر کے دیتا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اینکر غریدہ فاروقی نے کہا کہ میری ریسرچ کی پوری ٹیم ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ گندی مٹھائیوں کے لیے کوئی ٹیم نہیں بنائی۔مٹھائیوں میں جراثیم پکڑے جائیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیا چاہتی ہیں ڈیم نہ بنے۔ چئیرمین پیمرا نے کہا کہ نجی ٹی وی کو شوکاز نوٹس بھیج کر وضاحت مانگیں گے۔تاہم غریدہ فاروقی نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔