سپیکر پنجاب اسمبلی نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے

بطور سپیکر اسمبلی کے استحکام کیلئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے ،چودھری پرویز الٰہی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 21:05

سپیکر پنجاب اسمبلی نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نیب کی تحویل میں رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے ہیں، اسمبلی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے ہیں، خواجہ سلمان آج بھی اسمبلی میں آسکتے ہیںاور کل بھی آسکتے ہیں، پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ ایک تاریخی کام ہے، اس سے پہلے پروڈکشن آرڈرز کا اختیا کے پی کے ، سندھ ،بلوچستان اور وفاق سمیت تمام اسمبلیوں کے پاس تھا جبکہ پنجاب اسمبلی کے پاس نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر زکے معاملے میںوزیر اعظم عمران خاں ، وزیر اعلٰی عثمان بزدار، وزیر قانون بشارت علی راجہ اور تمام اراکین اسمبلی سے مشاورت کی گئی،سپیکر نے کہا کہ اپوزیشن اس ایوان کا حصہ ہے ان کی رائے کی قدر کرتا ہوں، پروڈکشن آرڈر کا کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جاتا ہے، پروڈکشن آرڈر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بطور سپیکر، اسمبلی کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کے لیے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا،انہوں نے کہا کہ ہم نے بنیاد رکھ دی ہے، بنیاد مضبوط ہو گی تو بلڈنگ بھی مضبوط ہو گی، بعد ازاں سپیکر چودھری پرویز الٰہی کے آرڈرز پر نیب حکام رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کو اسمبلی میں لائے اور انہوں نے اجلاس میں شرکت کی۔