سندھ ہائیکورٹ میں سعید غنی نے پی ٹی آئی کی درخواست پراپنا حلف نامہ جمع کرادیا

منگل 15 جنوری 2019 21:59

سندھ ہائیکورٹ میں سعید غنی نے پی ٹی آئی کی درخواست پراپنا حلف نامہ جمع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سعید غنی نے پی ٹی آئی کی درخواست پراپنا حلف نامہ جمع کرادیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما منصور احمد شیخ نے پٹیشن فائل کی تھی جس پر سعیدغنی نے کہاکہ اسی حوالے سے آج حلف نامہ جمع کروانے آیا تھا،مِیں سمجھتا ہوں کہ لوگوں نے نیا پاکستان کا نعرہ سنا تھا ،اب اس نئے پاکستان کو لوگ بھگت رہے ہیں ،ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں،ملک کے معاشی حالات خراب ہیں ،ملک اناڑیوں کے ہاتھ میں آگیا ہے،ان لوگوں سے نہ ملک سنبھل رہا ہے ،نہ اپنی پارٹی سنبھل رہی ہے ،ملک پر اللہ تعالی رحم کرے،مِیں سمجھتا ہوں کہ اللہ انکو عقل دے یہ ملک کو ملک سنبھل کر چلائیں کوئی ذاتی ادارہ سمجھ کر نہ چلائیں، جس طرح کی غیر سنجیدگی کا یہ مظاہرہ کر رہے ہیں اسکا خمیازہ اس ملک کے لوگوں کو بھگتنا پڑے گا اور وہ بھگت رہے ہیں۔