علیمہ خان کی جانب سے باقی رقم کی اقساط میں ادائیگی کی درخواست پر فیصلہ ممبر آپریشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کر یگی ‘ ذرائع

منگل 15 جنوری 2019 23:05

علیمہ خان کی جانب سے باقی رقم کی اقساط میں ادائیگی کی درخواست پر فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کارپوریٹ آر ٹی او ( زون 5)کو وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے ٹیکس اور جرمانے کے واجبات کی مد میں جمع کرائے گئے 73لاکھ روپے وصول ہو گئے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ علیمہ خان کی جانب سے ٹیکس او رجرمانے کی باقی رقم کی اقساط میں ادائیگی کی درخواست پر فیصلہ ایف بی آر کے ممبر آپریشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کر ے گی ۔یاد رہے کہ علیمہ خان کی جائیداد منظر عام آنے کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس اور جرمانے کی مد میں 2کروڑ 94لاکھ عائد کئے گئے تھے اور ان کی درخواست پر انہیں ادائیگی کے لئے 13جنوری تک کی مہلت دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :