شوگرملوں کو فروخت کر کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں کریں گے ، صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال

بدھ 16 جنوری 2019 19:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ حکومت شوگرملوں کو فروخت کر کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرے گی تاھم کسی بھی صورت کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آلو کے کاشتکاروں کو استحصال سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، آلو کے کاشتکاروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کو محکمہ نے چھٹی بھی لکھی ہے کیونکہ امدادی قیمت(سپورٹ پرائس) کا تعین وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اس سلسلے میں کاشتکاروں کو بہتر قیمت دلوانے کیلئے حکومت پنجاب بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نے گنے کے کاشتکاروں کے مفاد میں شوگر مل مالکان سے بھی مذاکرات کئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آج سے ڈیرھ ماہ قبل کماد کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات تھیں جس کو حل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی اور تمام گنے کے کاشتکاروں کو بہت جلد اپنے واجبات کی وصولی ممکن ہو سکے گی۔