بہتر سال ثابت ہو گا،ایگزون موبل نے کنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے، غلام سرور خان

کنویں کا قطر اٹھارہ سے چوبیس انچ ہی.یہاں پر انیس سو فٹ کی گہرائی ہے یہ الٹرا ڈیپ ایکسپلوریشن ہے، بلاک سے مارچ سے اپریل کے درمیان پہلی خوشخبری ملے گی.یہاں پر ڈرلنگ 24گھنٹے جاری ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

بدھ 16 جنوری 2019 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 2019 ہم سب کیلئے بہتر سال ثابت ہو گا۔ایگزون موبل نے کنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے۔ اس کنویں کا قطر اٹھارہ سے چوبیس انچ ہی.یہاں پر انیس سو فٹ کی گہرائی ہی.لہذا یہ الٹرا ڈیپ ایکسپلوریشن ہی.اس بلاک سے مارچ سے اپریل کے درمیان پہلی خوشخبری ملے گی.یہاں پر ڈرلنگ 24گھنٹے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے سی ای او ،ایگزون موبل ارتضی سید نے بدھ کے روز انکے آفس میں ملاقات کی۔ارتضی سید نے وفاقی وزیر کو انڈس جی بلاک پر کام کی رفتار کے متعلق بتایا۔اس م موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ ایگزون موبل نے ٹارگٹ گہرائی 55 سوفٹ بتائی ہی.مارچ میں ایگزون موبل نمونہ جانچ کے لئے ہیوسٹن بھیجے گا اور اسی طرح ای این آ یی نمونہ جانچ کے لئے ملان بھیجے گا.اپریل سے مئی تک ایک بہتر اندازہ ہوجائے گا کہ کوینیں میں گیس ہے یا تیل.متوقع ہے کہ یہ دریافت سوئی فیلڈ جتنی بڑی ہوگی.جس کا ذخیرہ اندازاً 3 سے 8 ٹرلین کیوبک فٹ ہوسکتا ہے جو کہ پاکستان میں گیس کے کٴْل ذخیرے کا 25 سے 40 فیصد تک ہو گا.پاکستان میں دریافت اور پیداوار کی کمپنیاں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس آف شور بلاک میں کام کر رہی ہیں.ای این آیی اس کا آپریٹر ہے جو کہ ایک اطالوی کمپنی ہی.اور پاکستان میں 2000 سے کام کر رہی ہی.ان کی ریگ شپ، سیپم ،کراچی کے جنوب مغرب میں 230 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہی.یہاں پر پانی کی گہرائی 13 سو میٹر سے زائد ہی.اس پروجیکٹ پر ای این آیی ,ایگزون موبل,پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کی شراکت داری ھے۔

(جاری ہے)

ایگزون موبل اور ای این آیی کی شراکت داری سے آف شوڈریلنگ کو شروع کیا گیا ہے جس پر تقریبا 75 ملین ڈالر خرچہ ہوگا۔اس وقت وہاں پر سوا دو سو کے قریب لوگ کام کر رہے ہیں.ایکسپلوریشن کے بعد اس جگہ پر روزگار کے بہت اچھے مواقع میسر ہوں گی. اگر اس دریافت میں کامیابی ملتی ہے تو پاکستان اگلے 25 سے 30 سال تک یہ ذخائر استعمال کرے گا.اگر یہ ایک اچھی دریافت ثابت ہوئی تو ایگزون موبل اور کونیں بھی کھو دے گا.یہاں پر 2021 سے 2022ئ تک یونٹ بنایا جائے گا.ایگزون موبل، ایکسپولوریشن، ایل این جی اور پیٹروکیمیکل مواد کے پاکستان میں تجزبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہی.غلام سرور خان نے ایگزون موبل کو آن شور ایکسپلوریشن کے لئے بھی دعوت دی.انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سرمایہ کاری کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گی.اس سلسلے میں بیرون ملک سے منگوائے جانے والے آلات پر لاگو ٹیکسوں اور ڈیوٹی پر رعایت دی جائے گی.اس موقع پر سٹیفن، وایس پریزیڈنٹ، ایگزون موبل بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔ظفرملک