گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے 115اراکین میں ڈپٹی سپیکر سمیت 9 صوبائی وزراء بھی شامل

گزشتہ روز انتقال کرنیوالے ملک مظہر عباس راں ،اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے والے چوہدری نثار ،3معاون خصوصی ، 3مشیر کا نام بھی شامل ہے

بدھ 16 جنوری 2019 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے 115اراکین میں ڈپٹی سپیکر ،9 صوبائی وزراء ،وزیر اعلیٰ کے 3معاون خصوصی اور 3مشیر بھی شامل ہیں ،گزشتہ روز انتقال کرنے والے ملک مظہر عباس راش اور اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے والے چوہدری نثار کا نام بھی معطل ہونے والے اراکین میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل ہونے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں سید یاور عباس، جہانگیر خانزادہ ، اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے والے چوہدری نثار علی ، واثق قیوم عباسی ، عمر تنویر ، اعجا ز خان ، عمار صدیق خان ، ملک تیمور مسعود ، وزیر معدنیات عمار یاسر ، ظفر اقبال ، ناصر محمود ، شجاعت ناز ، سلیم سرور جوڑا ، چوہدری لیاقت علی ، محمد ارشد چوہدری ، عارف اقبال ، محمد رضوان ، چوہدری ارشد جاوید وڑائچ ، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعیدا لحسن ، چوہدری عادل بخش چٹھہ ، محمد نواز چوہان ، عبدالرائوف مغل ، اختر علی خان ، چوہدری محمد اقبال ، حمیدہ میاں ، مظفر علی شیخ ، یاسر ظفر سندھو ، مناظر حسین رانجھا ، چوہدری فیصل فاروق چیمہ ، لیاقت علی خان ،صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس انصر مجید خان نیازی ، فتح خالق ، ملک غلا م رسول سنگھا،امین اللہ خان ، احمد خان ،صوبائی وزیر جنگلات ، فشریز و وائلڈ لائف سبطین خان ، امیر محمدخان ، غضنفر عباس ، محمد الیاس ، صوبائی وزیر بیت المال و سماجی بہبود محمد اجمل ، محمد شعیب ادریس ، رائے حیدر علی خان ، عادل پرویز ، محمد صفدر شاکر ، شفیق احمد ، محمداجمل ، محمد وارث عزیز ، حامد راشد ، چوہدری بلال اصغر ، عبدلقدیر علوی ، سید قطب علی شاہ ، محمد تیمور خان ، فیصل حیات ، محمدمعاویہ ، محمد کاشف ، آغاعلی حیدر ، عمر آفتاب ، خرم اعجاز ، میاں جلیل احمد ، مجتبیٰ شجاع الرحمن ، بلال یاسین ، ملک غلام حبیب اعوان ، ملک ندیم عباس ، محمد یاسین عامر ،اختر حسین ، محمد امین ذولقرنین ، محمد مرزا جاوید ، ملک محمد احمدخان ، صوبائی وزیر بہبودآبادی کرنل محمد ہاشم ڈوگر ، میاںمحمد فرخ ممتاز مانیکا ، احمد شاہ کھگہ، محمدنعیم ، صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال ، حامد یار ہراج ، نوابزادہ وسیم خان ، بادوزئی ، محمد ظہیر الدین خان علیزئی ، محمد سلمان ، گزشتہ روز انتقال کر جانے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مظہر عباس راں ، نغمہ مشتاق ،صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ ، پیر زادہ محمد جہانگیر بھٹہ ، فدا حسین ، محمد جمیل ، زاہد اکرم ،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ، احسان الحق ، صاحبزادہ محمد غزین عباسی ، محمد عامر نواز خان ، چوہدری مسعود احمد ، محمدارشدجاوید ، آصف مجید ، ملک غلام قاسم ہنجرا ، اظہر عباس ، عبدالحی دستی ، زہرہ بتول ، خرم سہیل خان لغاری ، ملک احمد علی اولکھ ، محمد طاہر ، سید رفاقت علی غنی ، جاوید اختر ، محسن عطا ء خان کھوسہ ، محمد حنیف ، سردار محمد اویس دریشک ، ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری ، منیرہ یامین ستی ، رابعہ احمدبٹ ،نفیسہ امین ، صادقہ صاحبداد خان ،نسرین طارق ، شمیم آفتاب ، شبینہ کریم ، ساجدہ یوسف ، بسمہ چوہدری ، منیر مسیح کھوکھر اور ہارون عمران گل شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے اراکین سالانہ گوشوارے جمع کرانے تک اسمبلی اجلاس میں شرکت اور قانون سازی کے عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔