Live Updates

اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد جیسے احمق سواری کرتے، سعید غنی

عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے ،فواد چوہدری نیا آقا تلاش کریں اور اپنی نوکری کی فکر کریں، وزیر بلدیات سندھ

بدھ 16 جنوری 2019 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق سواری کرتے۔وفاقی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے مراد علی شاہ کی اہلیت سے جل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کی خواہش بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تو عمران کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق اس پر سواری کرتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لئے فواد چوہدری نیا آقا تلاش کریں اور اپنی نوکری کی فکر کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات