Live Updates

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اجلاس کل وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ہوگا، اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے سمیت اہم فیصلے کیے جانے کا امکان، راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 جنوری 2019 23:34

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کل وزیراعظم کی رہائش گاہ میں ہوگا، اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے سمیت اہم فیصلے کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے جو ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم معاملات زیر غور آئیں گے، جبکہ کئی اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال خاص کر اپوزیشن اتحاد سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کرنے سمیت مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران دیگر کئی اہم فیصلے بھی کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے تحفظات سے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کل کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزراء کو اہم ہدایات دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ جبکہ اجلاس کے دوران راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات