راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کا معاملہ ،متوفی کے والی کی معاوضہ ادا کرنے کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی

جمعرات 17 جنوری 2019 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے معاملہ پرمتوفی کے والی کی معاوضہ ادا کرنے کی درخواست بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ متوفی کے والد نے ادائیگی کے لیے اسلام آباد کی سول عدالت میں دعوی دائر کر رکھا ہے۔سول جج ارم حفیظ عباسی نے 21 فروری تک سماعت ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ متوفی ذیشان گھر کا واحد کفیل تھا۔درخواست گزار نے کہاکہ حادثہ نہ ہوتا تو 60 سال تک 2 کروڑ روپے تک آمدنی ہوسکتی تھی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت راجہ پرویز اشرف کو 2 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور ڈرائیور عابد نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا ۔ججز ہڑتال کے باعث کیس میں مزید کارروائی نہ ہو سکی