بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، چیئرمین بلدیہ غربی

جمعرات 17 جنوری 2019 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) بلدیہ غربی کی حدود میں بلدیاتی مسائل کے حل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہر منصوبہ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی عادت کو اپنایا جائے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ اورنگی زون میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا موقع پر موجود علاقہ معززین نے چیئرمین اور اراکین کونسل کا یونین کونسل میں ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور بلدیہ غربی کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت تعمیر ومرمت اور نکاسی آب کی چھوٹی بڑی لائینوں کی تبدیلی کا کام انتہائی برق رفتاری سے جاری ہے بلدیہ غربی کے چاروں زون سائٹ ،بلدیہ ،اورنگی اور کیماڑی و سرجانی ٹاؤن میں گلیوں ،سڑکوں ،پارکس وپلے گراؤنڈ ز اور اسٹریٹ لائیٹس کی مرمت و تبدیلی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے جبکہ موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں باقی مانندہ کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یونین کونسل میںجاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل کی تمام اندرونی گلیوں کی تعمیرومرمت ،سیوریج لائن کی مرمت و تبدیلی اور نالوں کی صفائی کیلئے مشینری اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیاجارہا ہے جبکہ موقع پر موجودکنٹریکٹر کو ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :