صوابی، ایکسائز انٹلیجنس نے ناکہ بندی کرک ے بھاری مقدار میں چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

جمعرات 17 جنوری 2019 19:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) صوابی مر دان روڈ پر پولیس تھانہ لاہور کی حدود میں ایکسائز انٹیلی جنس EIB-4 نے ناکہ بندی کے دوران بھاری مقدار میں چرس سوزوکی وین کے ذریعے صوبہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔جاری پریس ریلیز کے مطابق سید نوید جمال پروینشل انچارج ایکسائز بیورو آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہن بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے سید نوید جمال نے اپنی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی (جس میں ایکسائز اینٹیلی جنسن EIB-4 کے انچارج محمد ریاض، ایڈیشنل انچارج ضیاء انور،ن سب انسپکٹر ازلان اسلم اورن دیگر نفری شامل تھی) نے ضروری منصوبہ بندی اور لائحہ عمل طے کرنے کے بعد مردان صوابی روڈ پر دوران ناکہ بندی ایک سوزوکی لیانہ گاڑی کی تلاشی لینے پر مزکورہ گاڑی سے 80000 گرام یعنی 80 کلو چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

گاڑی میں موجود دو ملزمان(ایک مرد اور ایک عورت، خان محمد احمد سعد ساکن ضلع شیخوپورہ اور مسماہ شازیہ ساکن ضلع شیخوپورہ)ن کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے منشیات قانون کی دفعہ 9CCNSA کے تحت تھانہ لاہور صوابی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ریاض محسود سیکریٹری ایکسائز، عاطف رحمان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور خالد خان ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز نے منشیات روک تھام مہم میں سید نوید جمال اور متعلقہ عملے کی حالیہ کامیاب کاروائی کو صراہا#۔