جھنگ،میرج ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 21:25

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) میرج ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر عبدالرؤف اعوان نے ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کے ہمراہ کی۔ اجلاس میں میرج ہال کے مالکان شریک تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالروف اعوان نے کہا کہ ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرج ہال مقررہ وقت پر بند کیے جائیں اور ون ڈش کی پابندی بھی کی جائے گی۔ عملدرآمد نہ کرنے والے میرج ہال مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی ہال میں آتش بازی اور پٹاخے وغیرہ چلانے پر پابندی عائد ہے۔ انتظامیہ اس سلسلہ میں معائنہ ٹیمیں مقرر کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شادی ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے شادی ہال مالکان کے ساتھ منتظمین شادی بھی تعاون کریں تاکہ شادی ایکٹ کی خلاف ورزی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :