بلاول بھٹو اوروزیراعلیٰ سندھ کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنےکی دھمکی
عدالتی حکم پر ایک بار نام ای سی ایل سے نکال رہے، نیب کے حوالے سے ای سی ایل میں دوبارہ نام ڈالنا پڑا تو ڈال دیں گے، سپریم کورٹ نے بلاول اورمرادعلی شاہ کا نام جےآئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا حکم نہیں دیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جنوری 2019 19:58
(جاری ہے)
ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا کوئی اثر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنا اچھا عدالتی فیصلہ آیا ہے کہ نظر ثانی پر نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر عمل کیلئے نیا بنچ نئے چیف جسٹس بنائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اثاثے جمع نہ کروانے پر6 وزراء کی اسمبلی رکنیت معطل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر ایک بار بلاول اور مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے حوالے سے کہا گیا ہے دوبارہ نام ڈالنا ہےتو ڈال دیا جائےگا۔ کمیٹی جونام نکالنے کی سفارش کرے گی انہیں بلا کرپوچھا بھی جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اور مرادعلی شاہ کا نام جےآئی ٹی رپورٹ سے نکالنے کا سپریم کورٹ نے حکم نہیں دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے صرف جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ نیب کوفوری بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے جے آئی ٹی رپورٹ میں سنگین جرائم کی نشاندہی ہوئی۔ نیب کو یہ ثبوت دیے جائیں گے اور وہ براہ راست ریفرنس دائر کریں گے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی کو برقراررکھنا بڑا فیصلہ ہے۔ جےآئی ٹی رپورٹ میں سنگین جرائم کا ذکرکیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں ککس بیک، کمیشن کا خصوصی طورپرذکر ہے۔ تاثردیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کا معاملہ نیب کوبھیجنے کا کہا ہے۔ کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ پڑھ کرسنایا گیا۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں ابہام ہے۔ نیب کو2 ماہ میں تفتیش مکمل کرنے میں جےآئی ٹی بھی ساتھ دے گی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.