جماعت اسلامی صوبائی مجلس شوریٰ کا دوروزہ اجلاس کل طلب کرلیاگیا

جمعرات 17 جنوری 2019 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے صوبائی مجلس شوریٰ کا دوروزہ اہم اجلاس کل ہفتہ طلب کوئٹہ میں کیاہے اجلاس کا آغازہفتہ صبح ساڑے دس بجے ہوگا جودو دن جاری رہیگااجلاس میں امرائے اضلاع وذمہ داران برادرتنظیمات خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جماعت اسلامی کا سالانہ صوبائی تنظیمی ،الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ ومکران ریجن ،برادر تنظیمات ،حلقہ خواتین ،مدارس ،ادارہ دعوت وتبلیغ کی رپورٹ پیش کی جائیگی جبکہ آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کیساتھ منصوبہ عمل 2019ء ووبجٹ کی منظوری بھی دی جائیگی ۔اضلاع کے مسائل کیساتھ علاقائی وصوبائی سیاسی صورتحال ومسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیگی۔