میپکو چیکنگ ٹیموں کی کارروائی، 28بجلی چورپکڑ لیے، بھاری جرمانے عائد
جمعرات 17 جنوری 2019 23:05
(جاری ہے)
سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل بہاولنگر خالد نذیر کی سربراہی میں ٹیم نے کومبنگ کے لئے سلیکٹ کئے گئے 11KVڈونگہ بونگہ فیڈر پر ایک روز میں 8صارفین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر اور 2کنکشنوں پر ٹیرف کاغلط استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری پکڑلی۔
ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے والے آٹھوں افراد کے خلاف پولیس سٹیشن ڈونگہ بونگہ میں مقدمات درج کروا دیئے گئے اور انہیں جرمانے بھی عائد کئے جارہے ہیں ۔ایس ڈی او میپکو گجرات سب ڈویژن محمد اظہر جمال کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے بستی ڈوم والا میں بدر حسین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر 35140روپے، موضع گرمانی شرقی میں دلدار کو ہمسائے کے میٹرکے ٹرمینل میں ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر 42560روپے جرمانہ عائد کیا ۔ بستی پٹھان والا میں 29769روپے کے ڈیفالٹر منیرحسین کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر 60420روپے اور 81576روپے کے ڈیڈڈیفالٹر محسن کو کنڈی سسٹم کے ذریعے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے پر 40140روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ چاروں بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کرکے تھانہ محمودکوٹ میں مقدمات درج کروادئیے گئے ۔ایس ڈی او فرسٹ سب ڈویژن ڈی جی خان محمد ساجد کی سربراہی میں ٹیم نے چاہ بہادر والا میں میٹراکائونٹ نمبر 28-15221-3240500بنام عبدالطیف (زیر استعمال نوید )چیک کیاتو صارف آئوٹ گوئنگ نیوٹرل وائر کے ذریعے میٹر کو بیک فیز دیکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ صارف چوری کی بجلی سے آٹاچکی ، کریانہ سٹور اور آئسکریم ریفریجریٹر چلارہاتھا جبکہ میٹراکائونٹ نمبر 28-15221-3240001بنام عبدالطیف (زیر استعمال ذیشان )میٹر کو بیک فیز دیکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ صارف بجلی چوری سے آئسکریم کارخانہ چلارہاتھا ۔دونوں بجلی چوروں کے خلاف تھانہ صدر ڈی جی خان میں مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دے دی گئیں ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.