سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کا معاملہ بین الصوبائی رابطے کی کمیٹی کے سپرد کردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کا معاملہ بین الصوبائی رابطے کی کمیٹی کے سپرد کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بدین میں خشک سالی کی بدترین صورتحال ہے تاہم پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بدین کے صرف آٹھ اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پورے بدین کو متاثرہ علاقہ قرار دیا جائے اور آبیانہ اور ٹیکسوں کی مد میں لوگوں کو سہولت دی جائے۔ جس پر سپیکر نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں بالخصوص بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال سے متعلق معاملے کا جائزہ لینے کا معاملہ بین الصوبائی رابطوں کی کمیٹی کے سپرد کیا جارہا ہے۔