کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل کر نے میں مدد ملے گی،ڈپٹی کمشنرچشتیاں

جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ایس ڈی خالد اور ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عمارہ اطہر نے کینال ریسٹ ہاؤس بہاول نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا،کھلی کچہری میں صوبائی محکموں کے ضلعی افسران، پولیس افسران اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرایس ڈی خالداورڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عمارہ اطہر نے لوگوں کے مسائل سن کر مو قع پر حل کے لئے احکامات جا ری کئے۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر ایس ڈی خالد نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل فوری حل کر نے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :