Live Updates

خواتین میں شعوروآگاہی اجاگرکرکے ان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، سرداربابرموسیٰ خیل

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میںخواتین اورنوجوان کوآگے لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے،ڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی سرداربابرموسیٰ خیل نے کہا ہے کہ خواتین میں شعوروآگاہی اجاگرکرکے ان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میںخواتین اورنوجوان کوآگے لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کوکوئٹہ پریس کلب میں وومن میڈیاسینٹرکے زیراہتمام صحافیوں کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ورکشاپ میں شعبہ جرنلزم میںزیرتعلیم طلباء وطالبات نے بھی شرکت کی۔سرداربابرموسیٰ خیل نے کہا کہ خواتین میں شعوروآگاہی اجاگرکرکے ان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی قیادت میںخواتین اورنوجوان کوآگے لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیںگے، بلوچستان میں35ہزار آسامیوں پرعائد پابندی ہٹادی ہے اور بہت جلد میرٹ کے تحت بھرتیاں کی جائیںگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق ادوارمیں حکمرانوں نے فنڈزکوبہترطریقے سے استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے محرومیوں میں اضافہ ہوا ،بلوچستان کی سیاسی محرومیوںکاذمہ دارسیاستدان ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی نظام کے باوجود خواتین تعلیم اورکھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوںکولوہا منوارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوارمیں حکمرانوں نے صوبے کیلئے قانون سازی نہیں کی جس کے باعث بلوچستان کے سیاسی محرومیوں میں اضافہ ہوا،عمران خان کی قیادت میں مرکزی وصوبائی حکومت نے بیشترقوانین سازی کاعمل مکمل کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی،خواتین اورنوجوانوںکے ووٹ کی بدولت موجودہ حکومت نے اہم اقدامات کئے جن کے ثمرات بہت جلدعوام تک پہنچیں گیاس موقع پر وومن میڈیا سینٹرکے سربراہ فوزیہ شاہین نے شرکاء کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں30ہزارخواتین صحافیوںکوتربیت فراہم کیاجن میںسے 2ہزار4سوخواتین برسرروزگار ہیں ،انہوں نے کہا کہ مردوں کی طرح خواتین بھی سیاست سمیت دیگراہم معاملات میں بہتررپورٹنگ کرسکتی ہیں ،سماجی اورقبائلی مسائل کے باوجودپاکستانی خواتین نے صحافت کے میدان میں بہترکرداراداکیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات