سابق حکمرانوں نے محکمہ صحت اور تعلیم پر جان بوجھ کر کوئی توجہ نہ دی، ملک رحمت

جمعہ 18 جنوری 2019 18:43

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 59 کے رہنما ئوں ملک رحمت ،نصیر بٹ ، مسعود جیلانی و دیگر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرو ر خان کلر سیداں سمیت پوٹھوار ٹاؤن اور قانون گو ساگری،قانون گو بسالی میں بنیادی سہولتوں کے فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جاہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق حکمرانوں نے محکمہ صحت اور تعلیم پر جان بوجھ کر کوئی توجہ نہ دی جس کی وجہ سے یہ ادارے زبوں حالی کا شکار ہو گئے ہیں۔